پاکستان کا کون سا شہر ’’ماڈل سٹی‘‘ ہوگا؟
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ماسٹر پلان سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت عمران خان نے کی۔ اس حوالے سے حکام نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بڑی آرکیٹیکٹ فرم کی خدمات لی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔ موجودہ ماسٹر پلان میں من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے تاہم ہماری حکومت ماسٹر پلان میں تبدیلی شہریوں کے مفاد میں کرے گی۔