نشے میں دھت خاتون نے طیارے میں ہنگامہ برپا کردیا
ممبئی۔۔۔ نشے میں دھت آئر لینڈ کی خاتون نے ممبئی سے لندن جانیوالے ایئر انڈیا کے طیارے میں فضائی میزبانوں کے ساتھ جم کربدسلوکی کامظاہرہ کی۔ایئر ہو سٹس سے بحث و تکراراور انسانی حقوق کے قواعدبتاتے ہوئے گالم گلوج کی اور ایک کروکو تھپڑ بھی رسیدکردیا۔موقع پر موجودایک فضائی میزبان نے اس واقعہ کا وڈیو تیار کرلیا جس میں نشے میں دھت خاتون 40سے زیادہ بارغیر اخلاقی جملے استعمال کرتے ہوئے نظرآرہی ہے۔ طیارے میں سفر کرنیوالے ایک مسافر نے بتایا کہ آئرش خاتون سیٹ نمبر1جے پر بیٹھی ہوئی تھی ۔نشے کے بعد وہ اکنامک کلاس کے واش روم گئی جہاں سگریٹ نوشی کی لیکن دھوئیں کا الارم نہیں بجا،بعد ازاں اپنی سیٹ پرواپس آگئی۔ تھوڑی دیر بعد اس نے فضائی میزبانوں سے نشہ آور مشروب طلب کیا جسے کرونے پیش کرنے سے انکار کردیا۔فرمائش پوری نہ ہونے پر خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور ایئرہوسٹس پر برس پڑی۔بعدازاں آئرش مسافر گیلری میں آکر ایک کرو کے چہرے پر تھپڑ جڑ دیا۔طیارہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترتے ہی پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔