مائیکل جیکسن کی جیکٹ نیلام
آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بلیک جیکٹ نیلام کردی گئی ۔مائیکل جیکسن کی زیر استعمال رہنے والی سیاہ جیکٹ کو 2 لاکھ 98 ہزار میں نیلام کردیاگیا۔ جیکٹ کی نیلامی نیویارک شہر کے ٹائم اسکوائر کیفے میں منعقد کی گئی جہاں سے زیادہ بولی دینے والے کو مائیکل جیکسن کی جیکٹ مل گئی۔اس سے قبل یہ جیکٹ ایک تاجر نے خریدی تھی۔