Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہدائے وطن میرے دل میں بستے ہیں ، محمد بن سلمان

ریاض۔۔۔سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جسد واحد کی طرح ہیں ۔ میں اپنے فوجیوں کا بھائی بھی ہوں ، بیٹا بھی ہوں اور ان میں سے کچھ کیلئے باپ کا درجہ بھی رکھتا ہوں ۔وہ وطن عزیز سعودی عرب ،مذہب اسلام اور شاہی نظام کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت ، ہمدردی اور محبت کا اظہار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ محاذ جنگ پر کسی کا بھائی ، کسی کاباپ اور کسی کا بیٹا اللہ کو پیارا ہو گیا۔ میں اور تمام سعودی عوام ان کی جگہ اپنوں کے ساتھ ہیں ۔آپ مجھے بھائی ، بیٹا اور باپ سمجھیں ، میں ہر ایک کا حق ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ ہم جو کچھ کر سکتے ہیں اس میں ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لیں گے ۔شہدائے وطن میرے دل میں بستے ہیں ۔

شیئر: