Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی علاقہ جات کا دورہ

 
14نومبر2018ء بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار ’’البلاد ‘‘کا اداریہ نذر قارئین!
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں ۔آئندہ ہفتے تبوک ، الجوف اور حدود شمالیہ ریجنوں کا دورہ کرینگے ۔ ان علاقوں کے باشندے اپنے قائد اعلیٰ کے خیر مقدم کیلئے چشم براہ ہیں ۔ تاریخی دورے کے موقع پر محبوب قائد اور پیار کرنیوالے عوام ایک دوسرے کے روبرو ہونگے ۔ پائیدار ترقی کے متعدد منصوبے تینوں علاقوں کے باشندوں کو تحفے میں ملیں گے ۔ 
مملکت کے یہ تینوں علاقے قومی معیشت کا اہم حصہ ہیں ۔ یہاں قومی پیداوار کے مختلف ذرائع پیدا ہو رہے ہیں ۔ مقامی شہری پُر اعتماد اقدامات کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ قومی تبدیلی پروگرام اور سعودی وژن2030ء کے اہداف کی تکمیل میں الجوف ، حدود شمالیہ اور تبوک کے باشندے بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔بین الاقوامی اقتصادی ادارے خصوصاً عالمی مالیاتی فنڈ کو بھی اعتراف ہے کہ سعودی وژن 2030ء کیلئے سعودی عرب کے تمام علاقے پُرجوش ہیں ۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے واضح کیا ہے کہ سعودی اقتصاد طاقتور ہے اور پیداواری اداروں کی شراکت کی نسبت بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات ہو رہے ہیں ۔ معدنیات اور توانائی کے شعبے میں سعودی عرب عالمی حیثیت حاصل کئے ہوئے ہے ۔ سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول مسلسل بہتر ہو رہا ہے ۔ چھوٹے اور درمیانے سائز کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔ سب سے اہم کام فرزندان وطن اور بنات وطن کو مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہر سطح پر تیار کیا جا رہا ہے ۔ 
 

شیئر: