Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے بیٹوں کا نام ای سی ایل میں ؟

لاہور:  وزارت داخلہ کی جانب سے سابق وزیرا عظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز، بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست پر عدالت میں جواب داخل کروا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، جس کے جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں پہلے ہی شامل کیا جا چکا ہے جبکہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کا نام پاکستان واپسی پر فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کاروائی 15روز تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -چین سے سعودی عرب سے بڑا معاشی پیکیج؟

شیئر: