ایشاامبانی کو تحفے میں ملا 452کروڑ کا بنگلہ
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
ممبئی۔۔۔شادی کے بعد مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی ممبئی کے ورلی علاقے میں اپنے ہونیوالے شوہر آنند پیر مال کے ساتھ زندگی کا آغاز کرینگی۔ ایشا کا میکہ الٹا ماؤنٹ روڈ پر واقع امبانی مینشن ملک کی سب سے مشہور حویلی ہے۔ایشا کا یہ مکان کسی محل سے کم نہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آنند کے والد اجے پیرمال نے بنگلہ 452کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ذرائع کے مطابق ایشا 12دسمبرکو آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر اس5منزلہ بیش قیمت بنگلے میں منتقل ہوجائیں گی۔ واضح ہو کہ پیرمال نے 6سال قبل ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ سے یہ بنگلہ خریداتھاجسے انہوں نے تحفے کے طور پر پیش کیا۔یہ عالیشان بنگلہ50 ہزارمربع فٹ رقبے پر پھیلا ہواہے،اس میں تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلےمیں ہے۔ ایشاکے سسر اجے پیر مال کے کاروبار کا حجم تقریباً 10ارب ڈالر ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں