Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سمیع الحق قتل کیس: تفتیش میں اہم پیش رفت

راولپنڈی:  جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہید کے کمرے سے ملنے والے قتل کے شواہد کے تجزیے میں 5 افراد کے ڈی این اے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے 7 افراد کو تحویل میں لے لیا ہے اور ڈی این اے کے نمونے مزید تفتیش کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نمونے کراس میچ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بجھوائے گئے ہیں جبکہ ساتوں زیر حراست افراد کے ڈی این ایز کو بھی کمرے سے ملنے والے پانچوں ڈی این ایزسے کراس میچ کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے کمرے کے غسل خانے سے ملنے والا خون کے دھبوں والا کرتا مقتول کا نہیں، جبکہ کمرے سے برآمد ہونے والاچاقو بھی قبضے میں لیا گیا تھا جس کی فرانزک رپورٹ کا تاحال انتظارہے۔
 

شیئر: