چاول اینٹی آکسیڈنٹس ، منرلز اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں . یہ غذائی اجزاء جلد پر سے داغ دھبے ، سوزش اور جھریوں کا خاتمہ کر کے جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں . اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو کچھ خرچ بھی نہیں کرنا پڑتا کیونکہ چاول تو ہر گھر میں ہی موجود ہوتے ہیں . آپ چاول پکانے سے پہلے انہیں بھگو کر انکاپانی استعمال کر سکتی ہیں .
روئی کی بال بناکر اسے چاولوں کے پانی میں ڈپ کر کے چہرے کی کلینزنگ کریں .
خون کے بہاؤ کو بہتر کرنے کے لیے دومنٹ جلد پر مساج کریں اسکے بعد جلد کو ہوا میں خشک ہونے دیں تاکہ تمام اجزاء جلد میں جذب ہو جائیں .
آپ اسے قدرتی موسچرائزر کے طور پر بھی استعمال کر سکتی ہیں .