یوگی کے وزیر نے اردلی سے اپنی چپل صاف کرائی؟
لکھنؤ۔۔۔عوام کو اخلاقیات کا درس دینے والے یوپی حکومت کے وزیر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس میں یوگی کے وزیر مملکت راجندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ کی چپل اردلی اپنے ہاتھوں سے صاف کرتا نظر آ رہا ہے۔ موتی سنگھ ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے جہاں اردلی نے اپنے ہاتھوں سے ان کی چپل کو صاف کیا۔ اسی دوران کسی نے موبائل سے ان کی تصویر کھینچ کرسوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ جب وزیرمذکور سے اس سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے ایسے کسی واقعہ کے پیش آنے سے صاف انکار کر دیا۔ان کے ساتھ موجود وِنے رائے نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ منتری جی نے تواپنے لال رومال سے چپل صاف کی تھی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں