لٹیروں نے تاجر کو دن دہاڑے لوٹ لیا
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
لکھنؤ- - - -جمعرات کویہاں دن دہاڑے مڑیاؤں میں ایک بائک پر سوار 2لٹیروں نے صرافہ تاجر کو لوٹ لیا۔ لٹیروں نے تاجر رام جی داس کا بیگ لیکر فرار ہوگئے۔ اسکے مزاحمت کرنے پر اسے دھکادیا اور پستول اس کے سرپر لگادیا۔ اسکے بعد تاجر گھبراگیا اوروہ بدہواس ہوکر ایک طرف ہوگیا۔ دونوں لٹیرے چشم زدن میں وہاں سے غائب ہوگئے ۔لوٹ کا دوسرا واقعہ ضلع پرتاپ گڑھ میںپیش آیا جہاں3 بائک سواروں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ میں پیسہ جمع کرنے گئے ایک شخص کو اسلحہ دکھاکر تقریباً 2لاکھ روپئے لوٹ لئے ۔لٹیروں نے اسکے علاوہ وہان لائن میں کھڑے ہوئے دیگر گاہکوں کو بھی لوٹا جن کے ہاتھ میں نوٹوں کی موٹی گڈیاں نظرآئیں ۔ اس کے بعد تینوں لٹیرے اسلحہ لہراتے ہوئے موٹربائک پر فرار ہوگئے۔