یمنی بینک کیلئے 2.2ارب ڈالر کی سعودی امداد
ریاض۔۔۔سعودی عرب، امارات ،برطانیہ اور امریکہ کے سفراء اور عہدیدارو ں نے ریاض میں اجلاس منعقد کرکے یمنی اقتصاد کی مدد اور یمنی ریال کے استحکام کیلئے تعاون سے متعلق ٹھوس اقدامات کا عندیہ دیدیا۔اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب یمن کے سینٹرل بینک میں 2ارب ڈالر کی پونجی رکھے گا اور 200ارب ڈالر یمنی حکومت کو عطیہ کریگا۔ 60ملین ڈالر ماہانہ پیش کیا کریگا۔ان اقدامات کی بدولت یمن کی کرنسی بے وزن ہوجانے سے بچ جائیگی اور یمنی معیشت کو سہارا ملے گا۔