ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے مکان قرضہ اسکیم
ریاض۔۔۔۔فروغ املاک فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ ریٹائرڈ فوجیوں کو مکانات کیلئے قرض حسنہ دیا جائیگا۔ فنڈ کے نگران اعلیٰ خالد العمودی نے الاقتصادیہ کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سیکیورٹی اور عسکری شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام اہلکار مکانات قرضہ اسکیم کا حصہ ہونگے، کوئی بھی اس سے مستثنیٰ نہیںہوگا۔ شاہی فرمان کے بموجب عسکری و سیکیورٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو مکانات کی فنڈ میں 21ارب ریال مختص کئے گئے ہیں۔ فروغ املاک فنڈ 140ہزار ریال اور فنڈنگ ادارے 5لاکھ ریال تک قرضہ مکانات کی مد میں جاری کرینگے۔