عمرے پر آنیوالوں میں پاکستانی سرفہرست
مکہ مکرمہ ۔۔۔عمرہ موسم 1440ھ کیلئے جاری کئے جانے والے ویزوں کی تعداد صفر کے اختتام تک10لاکھ38ہزار284تک پہنچ گئی۔ 1439ھ کے مذکورہ دورانیہ کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔ ابتک 7لاکھ14ہزار65معتمر ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔ عمرے پر ابتک آنیوالوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق مملکت سے واپس جانیوالے معتمرین اور زائرین کی تعداد 4لاکھ13ہزار603ریکارڈ کی گئی ہے۔ عمرے پر آنیوالوں میں دوسرا نمبر ہندوستان اور تیسرا نمبر انڈونیشیا کا ہے جبکہ یمن، ملائیشیا،امارات، ترکی ، برطانیہ ، اردن اور بنگلہ دیش بالترتیب چوتھے ،پانچویں ، چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اوردسویں نمبر پر ہیں۔