16نومبر 2018ء جمع کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭9سرکاری اداروں نے غذائی امور کیلئے پہلی قومی کمیٹی تشکیل دیدی
٭موسم برسات کے ماحول میں جدہ ساحل پر خواتین سائیکلوں کے ذریعے سیر سپاٹے کیلئے نکل گئیں
٭سعودی فوجیوں کو مکان کیلئے 140ہزار ریال کا قرضہ دینے کا فیصلہ
٭محمد بن سلمان مسک فاؤنڈیشن نے نئی ایک لاکھ کمپنیوں کی مدد کیلئے پہلے بین الاقوامی مقابلے کا اعلان کردیا
٭مدینہ منورہ میں 6اسپیشلسٹ میڈیکل سینٹر پر مشتمل میڈیکل سٹی ایک ارب ریال کی لاگت سے قائم کرنے کا فیصلہ
٭الحدیدہ کو پرامن طریقوں یا جنگ کے ذریعے جلد آزاد کرالیا جائیگا، یمنی صدر
٭پیشہ ورانہ امور کی ماہر کمپنیوں کو جدید خطو ط پر استوار کرنے کیلئے29دفعات پر مشتمل قانون کا مسودہ مجلس شوریٰ میں پیش
٭ترکی کو سعودی عرب کی طرح ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے، عرب لیگ
٭ایک ماہ کے دوران 1.03ملین عمرہ ویزوں کا اجرا، آنیوالوں میں پاکستانی سرفہرست