تجاوزات کے خلاف آپریشن پورے کراچی میں ہوگا
کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، اور اس دوران کسی کے ساتھ نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس دوران جنہوں نے تعاون کیا ہم انہیں ساتھ لے کر چکیں گے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے میں تنہا نہیں ہوں، سپریم کورٹ، رینجرز اور پولیس سمیت ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے مزید کہا کہ بہت بڑے پیمانے پر تجاوزات ختم کردیے گئے ہیں اور 3 روز بعد شہر کے تمام فٹ پاتھوں کے حوالے سے آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں پرجو تجاوزات اور کاروبار کررہے ہیں، انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ وسیم اخترنے کہا کہ ٹریڈرزایسوسی ایشن ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ ملبہ فروخت نہیں کیا گیا بلکہ ڈمپ کیا گیا ہے۔ کیبل آپریٹرزاپنی تمام تاریں انڈر گراونڈ کرلیں ، اس حوالے سے پہلے ہی ڈیڈ لائن دی جا چکی ہے۔