Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے ٹرائل کی مدت میں مزید اضافہ؟

اسلام آباد:  نیب عدالت نے نواز شریف کے ٹرائل کی مدت میں اضافے کے لیے ایک مرتبہ پھر عدالت عظمیٰ کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کے ٹرائل کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے جج ارشد ملک نے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی دی گئی ڈیڈ لائن کے دوران ٹرائل مکمل کرنا ممکن نہیں۔
احتساب عدالت نے خط میں مزید لکھا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے تاہم العزیزیہ میں ملزم کا بیان اور فلیگ شپ میں آخری گواہ پر جرح جاری ہے۔ لہٰذا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید ووقت درکار ہے۔
قبل ازیں نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن میں اب تک 7 مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک نیب عدالت نے صرف ایک مقدمے ایون فیلڈ کا فیصلہ سنایا ہے جس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
 
مزید پڑھیں: - - - -سعودی ائرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

شیئر: