Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادھو ٹھاکرے کو اجودھیا میں داخل نہیں ہونے دینگے ، ببلو پنڈت

    لکھنؤ- - - - رام مندر کے نام پر ملک بھر میں جہاں سیاست تیز ہوگئی ہے وہیں اب اجودھیا کو ا س مرتبہ سیاسی اکھاڑے کے طور پر استعمال کیا جائیگا ۔مہاراشٹر سے یوپی میں اپنی سیاسی زمین تیار کرنے کیلئے اجودھیا آرہے شیوسینا کے سربراہ ادھوٹھاکر ے کو اجودھیا میں نہ داخل ہونے کیلئے خبردار کیا گیا ہے ۔ سنیکت ویاپار منڈل نے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے 24نومبر کو اجودھیا کے مجوزہ دورے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی ہندوستان کے لوگوں کی بے عزتی کرنے والے شیو سینا لیڈر کو رام کی نگری میں گھسنے نہیں دیا جائیگا۔منڈل کے ریاستی نائب صدر اور پوروانچل انچارج جناردن پانڈے عرف ببلو پنڈت نے بیان جاری کرکے کہا کہ شمالی ہندوستانیوں کے مخالف شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو اجودھیا میں گھسنے نہیں دیا جائیگا۔ ممبئی جانیوالے شمالی ہندوستانیوں کو لاٹھی،ڈنڈوں ،جوتے چپلوں سے پیٹنے والے مراٹھی شیوسینکوں کے لیڈر ادھو ٹھاکرے کے اجودھیا آنے پر انتظامیہ بلا تاخیر روک لگائے۔

 

مزید پڑھیں:-  - - -انتخابات سے قبل مندر تعمیر کا کام شروع ہوجائیگا،ساکشی مہاراج

شیئر: