چوری کا موبائل فروحت کرنیوالا گروہ گرفتار
نئی دہلی۔۔۔دہلی پولیس نے بین الریاستی گروہ کے 2افراد کو گرفتار کیا جو چوری کے موبائل کی خریدوفروخت کے دھندے میں ملوث تھے۔دواریکا پولیس اسٹیشن کے ڈی سی پی انٹو الفونس کے مطابق دھیرج بنساری اور ونے تتریجا نامی 2ملزمان کو سیکٹر 13میٹرو اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ان کے قبضے سے 141موبائل برآمدہوئے۔ان میں سے 21موبائل فون کی چوری کی رپورٹ دہلی اور این سی آر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج کرائی گئی تھی۔پوچھ گچھ کے دوران ملزمان موبائل کی خریداری سے متعلق کوئی کاغذ نہیں دکھا سکے ۔دونوں نے بتایا کہ وہ انتہائی سستے موبائل خریدنے کیلئے ہرماہ اندور سے دہلی کی غفار مارکیٹ آتے ہیں۔ چوری کے موبائل خریدکر وہ اندور کی ڈالر مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ملزمان نے مزید بتایا کہ وہ ایک خاص ٹیکنیک سے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کردیتے تھے۔یہ موبائل دہلی کے دواریکا، کالکا جی، کناٹ پیلس، کشمیری گیٹ، شکر پور ، آنند وہار وغیرہ علاقوں سے چرائے گئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں