ریاض..... محکمہ موسمیات کی کمیٹی کے رکن زیاد الجھنی نے کہا ہے کہ کل سے مملکت کے شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔ الجھنی نے شمالی علاقوں میں متوقع موسم کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے کہ شمالی قصیم ، حفر الباطن ، مشرقی ریجن اور الحدود الشمالیہ کے علاقوں میں آج بروز اتوار سے بارش کی توقع ہے جو 2 دن تک جاری رہے گی ۔ بارش کے باعث ان علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹے موسم سرد رہے گا ۔ رواں ہفتے کے بعد ریاض اور مشرقی علاقوں کے بعد مغربی اور ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔ دریں اثناءمحکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے علاوہ مملکت کے شمال وسطی اور مشرقی مقامات پردرمیانے درجے کی بارش جبکہ رات کے وقت گہری دھند رہنے کا امکان ہے ۔