ابہا.... عسیر ریجن میں القیرة روڈ پر گاڑی الٹنے سے 3افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تثلیث جنرل اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ عسیر میں ہلال احمر کے ترجمان محمد الشہری نے بتایا کہ حادثہ ایک بجے کے بعد پیش آیا۔ 7امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ 6زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی مرہم پٹی کرکے رخصت کردیا گیا۔