Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اطلاعات کی ایشیائی صحافیوں سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ریاض.... وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد صالح العواد نے ایشیائی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی اور جو ”مسک انٹرنیشنل فورم “ میں شرکت کرنے کے لئے سعودی وزارت اطلاعات کی دعوت پر مملکت آئے ہوئے ہیں ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وفد میں پاکستان ، ہندوستان ، انڈونیشیا کے صحافی شامل ہیں ۔ وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد نے مذکورہ تینوں ممالک کے مابین صحافت اور معاملات میں تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ ڈاکٹر العواد نے مزید کہا کہ آنے والے دور میں ان ممالک کے ساتھ مملکت کے صحافتی اور ثقافتی تعلقات میں مزید اضافے کےلئے وفود کا تبادلہ بھی کیا جائے گا ۔ دریں اثناءوفد میں شامل افراد نے مملکت کے کاز کی حمایت کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جمال خاشقجی کیس کے متعلق جو بیان جاری کیا گیا وہ عدل و انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق اور سچائی پر مبنی ہے جس میں ذمہ داروں کے لئے سزا تجویز کی گئی ہے ۔ 

شیئر: