بریدہ..... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے بریدہ شہر میں ایک پاکستانی شہری ذوالفقار علی خادم حسین اور سعودی شہری ابراہیم بن صالح الزویدی کے خلاف قانون تجارت کی خلاف ورزی پر مقامی اخبارات میں تشہیر کی سزا نافذ کردی۔تفصیلات کے مطابق الزویدی پاکستانی شہری علی خادم حسین کو اپنے نام سے کھجوریں خریدنے ، انکی مارکیٹنگ اور کاروبار کی اجازت دیئے ہوئے تھا۔ بریدہ میں فوجداری کی عدالت نے مذکورہ الزام پر مشتمل دعوے کی سماعت کے بعد الزام ثابت ہوجانے پر کاروبار بند کرنے ، پاکستانی شہری کو مملکت سے بیدخل کرکے سعود ی عرب واپس آنے پر پابندی عائد کرنے اور دونوں کو 2مقامی اخبارات میں خود انکے خرچ پر مشتہر کرنے اور جرمانے کی سزا سنادی تھی۔