بیروت ایئرپورٹ پر ایرانی طیاروں کو ایندھن نہیں ملے گا
بیروت ...لبنان کے اہم ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایران اور شام کے طیاروں کو بیروت ایئرپورٹ پر فیول فراہم نہیں کیا جائیگا۔ حکومت لبنان نے اس بات کا اعلان نہیں کیا تاہم وہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کی پاسداری کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ بلیک لسٹ کمپنیوں میں ایران کی مہان، شام کی شام ونگز اور شامی ایئرلائنز نیز بیلاروسیا کی کمپنی بلاویا شامل ہے۔