”باقم“ میں حوثی کمانڈر اور دھماکہ خیز بم تیار کرنے والا عراقی ہلاک
ریاض ... یمن کی سرکاری افواج نے شمالی صعدہ کے محاذ باقم پر حوثی باغیوں کے 2کمانڈر اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے عراقی ماہر کو ہلاک کردیا۔ ” ستمبر نیٹ “ ویب سائٹ نے کرنل انس منصر کے حوالے سے اطلاع دی کہ دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والا عراقی ماہر حوثیوں کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لے رہاتھا۔ اسے ایران نے حوثیوں کی مدد کیلئے یمن بھیجا تھا۔ اسکا نام ابراہیم ثورة تھا۔ اسکے ہمراہ اس کے 10 ساتھی بھی مارے گئے۔