اینٹی بائیوٹک ادویہ سے یورپ میں سالانہ 33 ہزار اموات
لندن .... بیماریوں کی رو ک تھام کے یورپی ادارے کے ایک جائزے کے مطابق یورپی یونین میں اینٹی بائیوٹک ادویہ کے خلاف مزاحمت پیدا کر لینے والے بیکٹریا کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر33 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔بیماریوں سے بچاﺅ کے یورپی سینٹر ’ای سی ڈی سی‘ کے ایک تازہ مطالعے کے مطابق ایسی بیماریاں جن کے خلاف ’اینٹی بائیوٹک‘ ادویہ کارگر ثابت نہیں ہوتیں۔ انکی تعداد 2007ءسے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 2007ءمیں ان بیکٹریا نے تقریبا 25 ہزار افراد کی جان لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ان بیکٹریا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر بچے اور عمر رسیدہ افراد ہوتے ہیں کیونکہ ان کا مدافعتی نظام قدرے کمزور ہوتا ہے۔