ڈوئل نوچ ڈسپلے کے ساتھ شارپ کمپنی کا اسمارٹ فون متعارف
اسمارٹ فون کمپنیاں فون کی ڈسپلے سے نوچ اور بیزل کو ختم کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے اور شارپ کمپنی نے اس کے برعکس ڈسپلے میں ڈوئل نوچ متعارف کرا دیا ہے۔کمپنی نے اے کیو یو او ایس آر 2 کامپیکٹ اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جو کہ کمپنی کا پہلا ڈوئل نوچ ڈیزائن فون ہے۔ڈسپلے کے اوپر موجود نوچ میں فرنٹ کیمرہ جبکہ نچلے حصے میں موجود نوچ میں فنگر پرنٹ ریڈ شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5.2 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔یہ فون اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کی پشت پر 22.6 میگاپکسل سنسر دیا گیا ہے۔فون کو آئندہ سال جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔