Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام خلیجی ممالک ریاض سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے، کویت

ریاض ...کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے بتایا ہے کہ جی سی سی میں شامل تمام ممالک ریاض میں ہونے والی خلیجی سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے۔ یہ امید افزا تبدیلی ہوگی۔ کویتی جریدے الرای نے یہ اطلاع شائع کی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب ، امارات اور بحرین نے گزشتہ سال خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزراءاور وزرائے اعظم کے نائب بھیجنے پر اکتفا کیاتھا۔ تینوں ملک اور مصر جون 2017ءسے دہشتگردی کی سرپرستی پر قطر پر اقتصادی ، سفارتی اور تجارتی پابندیاں عائد کئے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: