زیورات کی خریداری میں 60فیصد کمی
دمام ...مشرقی ریجن میں ایوان تجارت کے ماتحت زیورات کمیٹی کے چیئرمین عبدالغنی المہنا نے بتایا کہ گزشتہ 3ماہ کے دوران زیورات کی خرید میں 60فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ زیورات کی خریداری کا سلسلہ تدریجی طور پر بڑھے گا۔المہنا نے کہا کہ اسکولوں میں مصروفیت اور بہت سارے خاندانوںکے اپنی اولاد اور انکے کاموں میں مشغول ہوجانے کی وجہ سے زیورات کی خریداری متاثر ہوئی۔انہوں نے توجہ دلائی کہ دستی اور مشینی کام کی وجہ سے زیور کی قیمت کم یا زیادہ ہوتی ہے۔ زیورات کے یکساں نرخ متعین نہیں کئے جاسکتے۔زیور سازی پر فی گرام 10تا 50ریال لاگت آتی ہے۔ المہنا نے اعتراف کیا کہ ماضی کے مقابلے میں فی الحال زیورات کی خریداری کا رواج اچھا ہے۔ گزشتہ4ماہ کے دوران زیورات کے سودوں میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے۔