2018ءکے دوران سیاحت سے 211ارب ریال کی آمدنی
دمام ... سیاحتی تحقیق و اطلاعات کے مرکز ”ماس“ نے تازہ ترین رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ 2018ءکے دوران سعودی عرب کو سیاحت سے 211ارب ریال سے زیادہ کی آمدنی ہوگی۔مجموعی قومی پیداوار میں پیٹرول کے بعد سب سے زیادہ آمدنی دینے والا ادارہ سیاحت کا ہوجائیگا۔ 2016ءکے دوران سعودی معیشت میں سیاحت کی ویلیو ایڈڈ حیثیت8کروڑ28لاکھ93ہزار355ریال تک پہنچ گئی۔ 2017ءمیں 10کروڑ17لاکھ729ریال تھی۔ 2018ءکے دوران 10کروڑ73لاکھ46ہزار397ریال تک بڑھ جائیگی۔