Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڈیالہ جیل میں مشکوک سرگرمیاں‘ 5 اہلکار معطل

راولپنڈی:  اڈیالہ جیل میں مشکوک سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 اہل کاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی کے لیے نصب کیے گئے جیمرز قیدیوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے بند کردیے گئے تھے۔ اس حوالے سے 5 اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ جیل اہل کاروں نے قتل کے مقدمے میں قید ڈاکٹر عرفان کے ساتھ مل کر جیمرز بند کیے۔ اور اس طرح سے سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں کو سہولیات فراہم کی جاتی تھیں۔ دوسری جانب جیل حکام نے قیدی ڈاکٹر عرفان کو سینٹرل جیل اڈیالہ سے سینٹرل جیل ملتان منتقل کردیا ہے ۔
 

شیئر: