Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹاپے کا تناسب عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ

ریاض.... رائے عامہ دریافت کرنے والے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ عورتوں کے مقابلے میں مرد حضرات میں مٹاپے کا تناسب زیادہ ہے۔ خواتین میں 22فیصد اور مردوں میں مٹاپے کی شرح 26فیصد پائی گئی ہے۔ قومی مرکز نے مٹاپے کے سدباب کیلئے قائم فلاحی انجمن ”کیل“ کے تعاون سے کئے گئے جائزے کا نتیجہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جائزے میں 1316افراد کو شامل کیا گیا۔ ان میں مرد حضرات کا تناسب 48فیصد اور خواتین کا 52فیصد تھا۔ ان میں سعودی 83اور غیر ملکی 17فیصد تھے۔جائزے کے مطابق سعودی شہریوں میں زیادہ وزن کا رواج 33فیصد تک پایا گیا جبکہ 24 فیصد سعودی مٹاپے میں مبتلا پائے گئے۔ وزن اور مٹاپے کے شکار سعودیوں کی مجموعی تعداد 57فیصد ظاہر ہوئی۔ جائزے میں یہ بھی پتہ چلا کہ خواتین میں وزن کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ پایا گیا۔ 34اور 31فیصد کا تناسب ریکارڈ کیا گیا۔
 

شیئر: