Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سخت محنت کی اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیا، اعجاز پٹیل

ابوظبی: اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں مین آف دی میچ بننے والے ہند نژاد کیوی بولر اعجاز پٹیل نے کہا کہ مجھ سمیت کسی بولر نے کوئی خاص حکمت عملی نہیں اپنائی اور ہدف کو دیکھتے ہوئے ہمارے پاس غیر معمولی کارکردگی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سامنے کھیل کے2دن اور176رنز کا ہدف بہت آسان تھا ۔کیوی ٹیم نے متحد ہو کر کوشش کی اور پاکستان کیلئے مشکل پیدا کرنے میں سرخرو رہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلا ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے مجھ پر یقینی طور پر دباو تھا لیکن میں نے صرف سخت محنت کی اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ۔ اسپنر نے کہا کہ میں نے صرف اپنی بولنگ پر توجہ دی اور پوری کوشش کی کہ کوئی ایسی گیند نہ کراوں جس سے بیٹسمین فائدہ اٹھا سکیں اور خوش قسمتی سے اس میں کامیاب رہا۔ یہاں کی وکٹیں میرے لئے بالکل نئی ہیں لیکن اس کے باوجود کسی مایوسی کا شکار نہیں ہوا۔ اعجاز پٹیل کا کہنا تھا ایسی وکٹ پر چوتھی اننگز میں اپنی ملک نیوزی لینڈ کیلئے کامیابی سمیٹنے کا احساس بہت خوش کن ہے ایسا لگ رہا ہے کہ ایک بڑا خواب پورا ہو گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: