Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنزورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کا واپسی ٹکٹ کٹوا دیا

گیانا: پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی راونڈ میں باہر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو گروپ کے آخری میچ میں 54رنز سے ہرایا۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور ہند کے ہاتھوں بھی پاکستان ویمنز ٹیم شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔ 145 رنز کے ہدف کے حصول کیلئے پاکستان کی پوری ٹیم19اوورز میں 90رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔پاکستانی کپتان جویریہ خان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈکو کھیلنے کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔اوپنر سوفی ڈیون نے ایک چھکے اور 2چوکوں کی مددسے 32جبکہ سوزی بیٹس نے 5چوکوں کی مدد سے 35رنز کی اننگز کھیلی۔ثناءمیر اور عالیہ ریاض نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جویریہ خان کی 6چوکوں کی مددسے 36رنز کی اننگز کے علاوہ کوئی کھلاڑی ٹک کے نہ کھیل سکیں۔ندا ڈار 11اور عالیہ ریاض 12رنز بناکر رن آوٹ ہوگئیں۔اے سی کیر اور جیس واٹکن نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں۔جیس واٹکن نے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان ٹیم نے گروپ میں 38 رنز سے واحد کامیابی آئرلینڈ کے خلاف حاصل کی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: