Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران خام تیل کی برآمد جاری رکھے گا، حسن روحانی

تہران۔۔۔ایران کے صدر حسن روحانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجودایران خام تیل کی برآمد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے پھر امریکی پابندیوں کو نفسیاتی جنگ کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔قوم سے اپنے خطاب میں روحانی نے کہا کہ امریکہ کی جانب الزام عائد کیا جاتا ہے کہ تہران حکومت یمن سے عراق تک اْس کی ناکامیوں کا ذمہ دار ہے لیکن ایران اس دباؤ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر امریکی پابندیوں کو نفسیاتی جنگ کا ایک حربہ قرار دیا ۔

شیئر: