نیب میں اصلاحات نہ کرنا ہماری نالائقی تھی‘ سعد رفیق
لاہور: ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور حکومت میں نیب کے اندر اصلاحات نہ کرنا ہماری نالائقی تھی۔ ذرائع کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب کا کالا قانون آمریت کے دور کی نشانی ہے اور مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں اس قانون کے سقم دور نہ کرنا ہماری غلطی تھی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ نیب لاہور کا ہیڈ کوارٹر خوف اور دہشت کا مرکز بن چکا ہے۔زیرتفتیش اور زیرحراست افراد سے مرضی کے بیانات لینے کےلئے غیرانسانی اورغیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔ میرے خلاف بھی ثبوت اکٹھے کرنے اور گواہی حاصل کرنے کے لیے لوگوں پر جبر کیا گیا۔