شیشانی صدر کی روضہ رسول پر حاضری
مدینہ منورہ ...شیشانی صدر رمضان قدیروف مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ انہوں نے روضہ مبارکہ میں دو رکعت نماز ادا کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں صلوة و سلام پیش کیا۔ نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد نے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ کر انکا خیر مقدم کیا تھا۔