جدہ ..... نیشنل واٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو جدہ کے الرحمانیہ محلے اور شمال مشرق میں واقع فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں مقررہ وقت سے قبل ہی پانی کی سپلائی کا آغاز کردیا۔ مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ آب کے ڈائریکٹر جنرل محمد ا لغامدی نے بتایا کہ نیشنل واٹر کمپنی جدہ کمشنری میں آبی و ماحولیاتی خدمات بہتر بنانے کی اسکیم پر عمل پیرا ہے۔ اس ضمن میں متعدد محلوں میں پانی کی تقسیم کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ پانی کی فراہمی کا نیا دورانیہ جاری کیاگیا ہے۔ واٹر ٹینکرز کی طلب کم ہوگئی ہے۔