Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حشیش کے 3 اسمگلروں کے سر قلم

جازان..... یہاں مقامی حکام نے منشیات کا دھندا کرنے والے 3 غیر ملکیوں کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ ایتھوپیا کے محمد احمد اور یمن کے مجید عبدلی اور محمد عبدلی حشیش اسمگل کررہے تھے ۔ عدالت میں تینوں پر الزام ثابت ہوجانے پر انہیں نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی گئی تھی جسے منگل کو جازان میں نافذ کردیا گیا۔

شیئر: