لیژر لیگس فٹبال ٹورنامنٹ:ٹارگیرین یونائیٹڈ کی کامیابی
کراچی:ٹارگیرین یونائیٹڈ نے لیژر لیگس فٹبال میں یونائیٹڈکی فری اسٹائلر کے خلاف صفر کے مقابلے میں 7 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ورلڈ گروپ کے زیراہتمام لیگ کے مقابلے کراچی اور حید رآباد میں بیک وقت جاری ہیں۔ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر 13ویں راونڈ میں ٹارگیرین یونائیٹڈ نے فری اسٹائلر ایف سی کو باآسانی 7-0سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ کین، ڈین اور حماد نے 2,2 جبکہ میکائل نے ایک گول کیا۔ فٹبال ٹورنامنٹ کاچوتھا راونڈ25نومبر کو کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں