نیشنز فٹبال لیگ:فرانس اور جرمنی باہر، ہالینڈ سیمی فائنل میں
لزبن:ہالینڈ نے جرمنی کے خلاف میچ کے آخری 5منٹوں میں گول کرکے نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ جرمنی کے ساتھ ورلڈ چیمپیئن فرانس کو بھی لیگ سے باہر ہونا پڑا۔ اس میچ میں ہالینڈ کی ٹیم2گول کے خسارے میں تھی لیکن میچ کے آخری منٹوں کھیل اس وقت ڈرامائی رنگ اختیار کرگیا جب جرمنی کی فتح یقینی نظر آرہی تھی۔ورجل وان ڈک نے آخری منٹ میں گول کرے ٹیم کو شکست سے بچا لیا اور اسے سیمی فائنل کھیلنے کا حقدار بھی بنا دیا ۔میچ کے نویں منٹ میں جرمن کھلاڑی کوئنسی پرومس نے پہلا گول کیا، لیورائے سین نے اسے دگنا کردیا ۔ میچ مقررہ وقت سے 5 منٹ پہلے تک جرمنی کے حق میں تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ جرمنی کی کامیابی ورلڈ چیمپیئن فرانس کو اس گروپ سے سیمی فائنل تک پہنچا دے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ڈچ کھلاڑیوں نے آخری 5منٹ کے دوران پانسہ پلٹ دیا ۔ اب میزبان پرتگال، انگلینڈ اور سوئٹزر لینڈ کے ساتھ ہالینڈ بھی نیشنز لیگ کے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے جو جون میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں