جرمن فٹبالر مسعود اوزل پناہ گزین کیمپ سے قومی ٹیم تک
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
برلن:جرمن فٹبالرمسعود اوزل نے پناہ گزین کیمپ میں آنکھ کھولی لیکن اب ان کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا ہے اور ان کی آمدنی ایک کروڑ 56 لاکھ پونڈہے جبکہ اب وہ کئی ملکوں میں اربوں کی مالیت کے عالیشان گھروں کے مالک ہیں۔ مسعود اوزل 2014ءمیں ورلڈ چیمپیئن بننے والی جرمن ٹیم کا حصہ تھے۔ جرمن ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کرنے میں ترک نژاد فٹبالر کا کردار نہایت اہم تھا۔ ان کے خاندان کےساتھ ہجرت کرنے والے 16 ہزار پناہ گزینوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی کمیونٹی میں سے ایک لڑکا عالمی سطح کا فٹبالر بن کر دنیا کی توجہ حاصل کرلے گا۔ ان کے عزم و حوصلے نے ہی ان کو جرمنی کا بہترین کھلاڑی بنادیا۔ ان کے والد نے بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ ترکی سے جرمنی ہجرت کی جبکہ اوزل جرمنی میں ہی پیدا ہوئے ۔ ان کا بچپن کسمپرسی کے عالم میں گزرا تاہم اس سے ان کی فٹبال صلاحیتیں متاثر نہیں ہوئیں اور موقع ملنے پر ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے جرمنی کی قومی کا رکن بننے میں کامیاب ہو گئے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں