اوڈیشہ: بھینس کو بچاتے ہوئے بس ندی میں جاگری، 12 ہلاک، 49 زخمی
اوڈیشہ۔۔۔اوڈیشہ میں ایک بس کے مہاندی میں گرنے سے 12 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 49 لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تالچرسے کٹک جانیوالی پرائیویٹ بس پل کی ریلنگ سے ٹکرا کرحادثہ کا شکارہوگئی اور30 فٹ گہری خشک ندی میں گرگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے بس کے شیشے توڑکرلوگوں کو نکالا اورزخمیوں کو فوراًاسپتال پہنچایا۔ پولیس افسرنے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ایک بھینس سڑک پر اچانک بس کے سامنے آگئی تھی جسے بچانے کی کوشش میں بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ چیف آفیسرفائربریگیڈ سکانت سیٹھی نے بتایا کہ بس کے اندرپھنسے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور زخمی مسافر وں کوایس سی بی میڈیکل کالج اوراسپتال میں داخل کرادیا۔وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے اس حادثے پراظہار افسوس کیا۔انہوں نے وزیرکھیل چندر سارتھی بیہرا کو موقع پرپہنچنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے فائربریگیڈ سروس اوراوڈیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کوراحت مہم تیزکرنے کے بھی احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس2 لاکھ روپئے بطورمعاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں