Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصافحے کا اندازآپکی شخصیت کاعکاس ہے

کیا آپ جانتی ہیں کہ کسی سے ملاقات کے وقت آپکا مصافحے کا انداز  آپکی شخصیت  کو ظاہر کرتا ہے .  ڈھیلے ہاتھوں سے کمزور مصافحہ کمزور شخصیت کا عکاس  ہے .  اور آپکی شخصیت کا منفی تاثر پیش کرتا ہے .  کسی سے ہاتھ ملاتے ہوئے  مناسب انداز میں ہاتھ تھام لیں اور  جب تک سامنےوالے فرد  کی گرفت ڈھیلی نہ ہو جائے  اپنا ہاتھ پیچھے کھینچنے  کی کوشش نہ کریں .   مضبوطی سے تھاما گیا ہاتھ مضبوط شخصیت کی دلیل ہے تاہم اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ  دوران مصافحہ   دوسرے کے ہاتھ کو بہت زور سے پکڑ کر دبا دینا بھی نامناسب ہے . مصافحہ نرمی اور شائستگی سے مگر مربوط انداز میں کریں  . یہ آپ کی شخصیت کی پہچان ہے اسے بخوبی اپنانا آپکا مثبت تاثر قائم کرتاہے . 
 

شیئر: