Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی سوپ سے سرد موسم کا لطف اٹھائیں

اجزاء۔
چکن ہڈی والا۔ 1کلو
لہسن ۔4دانے
ادرک۔ 10گرام
پیاز۔ 1عدد
لیموں کے پتے۔ 10عدد
لیمن گراس۔ 10 گرام
نمک ۔حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ
گاجر۔ 1عدد
مشروم۔ 10گرام
لیموں کا رس۔ 2کھانے کے چمچ
سبز مرچ۔ 2عدد
تھائی فش سوس 2/1کھانے کا چمچ
تھائی کری پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ
چکن۔ 250گرام
کوکو نٹ ملک۔ 1/2کپ
چکن یخنی۔ 3کپ
پانی۔ 4کپ
مٹر۔ 10گرام
کھانے کا تیل۔ 2کھانے کے چمچ
ترکیب۔ایک پین میں پانی لیں اوراس میں چکن ہڈی ڈال کر لہسن ،ادرک ،پیاز،لیموں کے پتے ،لیمن گراس ،گاجر،نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر ڈھکیں اور تیس منٹ تک پکالیں ۔
پھرایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں چکن ڈال کر پانچ منٹ تک پکالیں اور اس میں گاجر، پیاز ، مٹر ،مشروم اور لیمن گراس ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں ۔
اب اس میں تھائی ریڈ کری پیسٹ ، چکن یخنی ، نمک ،کالی مرچ پاؤڈر ،تھائی فش سوس ،کوکونٹ ملک ڈال کر آٹھ منٹ تک پکالیں ۔
بعدازاںاس میں لیموں کا رس اورسبز مرچ ڈال کر ہلا لیں ۔ مزیدار تھائی سوپ تیار ہے ۔
 

شیئر: