کپل کے نئے شو میں شاہ رخ مہمان
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کپل شرما کے پہلے مہمان بنیں گے۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق کپل شرما اگلے ماہ اپنا کامیڈی ٹی وی شو ایک بار پھر شروع کرنے جارہے ہیں۔ ان کے نئے شو کے مہمان کے طور پر شاہ رخ خان کا نام سامنے آیاہے ۔بتایاجارہاہے شاہ رخ دیگر اداکاروں کےساتھ شو میں دکھائی دیں گے۔ شاہ رخ خان اس سے قبل بھی کپل شرما کے شو میں شریک ہوچکے ہیں۔