Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم ہند روانگی کیلئے تیار

لاہور: ہند میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم اتوارکو روانہ ہوگی۔ ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھونیشورمیں شروع ہوگا جس میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم واہگہ کے راستے نئی دہلی جائے گی اور وہاں سے ہوائی سفر کے ذریعے بھونیشور پہنچے گی۔ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ ڈی میں شامل ہے جس میں ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا اس کے حریف ہیں۔ پاکستانی ٹیم کا پہلا گروپ میچ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا جبکہ 5 دسمبر کو ملائیشیا اور 9 دسمبر کو ہالینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم نے آخری بار 2010ء میں ہند ہی میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: