Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4بے روزگار نوجوانوں نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی،3ہلاک

الور۔۔۔راجستھان کے ضلع الور میں 6نوجوانوں نے بے روزگاری سے تنگ آکرخود کشی کا پروگرام بنایا ، ان میں سے 4نوجوانوں نے شہر کے ایف سی آئی گودام کے قریب تیز رفتار ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی۔ ان میں سے 3ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیااور دیگر 2دوستوں نے آخری وقت میں خود کشی کا فیصلہ ترک کرکے جان بچالی۔انہوں نے بتایا کہ خود کشی سے قبل سبھی کا کہنا تھا کہ  ملازمت کا کہیں امکان نظر نہیں آرہا، زندگی گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ایسے عالم میں زندہ رہنے کا کیا فائدہ ؟پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔خود کشی کرنیوالے نوجوانوں کے گروہ میں شامل ستیہ نارائن مینا نے واقعہ سے چند گھنٹے قبل فیس بک پر وڈیو ’’ماہی دا  کِلّر‘‘نام سے اپ لوڈ کیا تھاجس میں ایک شخص کے ٹرین سے کٹ کر خود کشی کا واقعہ نظر آرہا ہے۔ایس پی راجندر سنگھ نے بتایا کہ منوج مینا ، ستیہ نارائن مینا ، راج مینااور ابھیشیک مینا الور میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔یہ چاروں دوست اپنے دیگر 2دوستوں سنتوش مینا اور راہول مینا کے ساتھ ملکر ضلع کے شیام ریلوے لائن کے قریب بیٹھ کر باتیں کررہے تھے کہ اسی دوران ان کے دماغ میں یہ بات گردش کرنے لگی کہ بغیر نوکری کے زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہے لہذا موت کوگلے لگا لینا بہتر ہے۔ اس کے بعد چاروں دوستوں نے ٹرین کے آگے کودکرزندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -مدھیہ پردیش : بس اور اسکول کی گاڑی میں تصادم، 6بچوں سمیت 7ہلاک
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: