ٹرمپ بیٹی کے دفاع میں آگئے
جمعرات 22 نومبر 2018 3:00
واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی اور سینئر مشیر ایوانکا کی جانب سے سرکاری کاموں کے لئے ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کرنے کی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔ ڈیموکریٹس نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایوانکا کی جانب سے ذاتی ای میل اکاونٹ کے استعمال کی خبر جعلی ہے۔اس سے پہلے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی ذاتی ای میل اکاونٹ کے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا ۔ ڈونلڈ ٹر مپ نے بطور صدارتی امیدوار اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے ہیلری کلنٹن کو بددیانت قرار دیا تھا۔