Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی کھلاڑیوں کے بقایا جات کیلئے سندھ حکومت کی 10کروڑ کی گرانٹ

  کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت سندھ نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرکے فیڈریشن کی مشکل آسان کردی۔ جس کے بعد ڈیلی الاونس سے محروم کھلاڑیوں کو ہاکی ورلڈ کپ کیلئے روانگی سے قبل ادائیگی کردی جائے گی۔ ہند میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے فنڈ کی کمی کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہورہی تھی ، ایسے میں سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کوگرانٹ جاری کرکے مشکل سے نکال لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کے مطابق ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے ۔ گرانٹ کب اور کیسے خرچ کرنی ہے ۔ ہاکی فیڈریشن کو یہ صوابدید ی اختیارحاصل ہے۔10 کروڑ کی گرانٹ سے کھلاڑیوں کو 2 کروڑ روپے ڈیلی الاونس کی مد میں ملنے کا بھی امکان ہے۔ ورلڈ کپ 28نومبر سے ہند میں شروع ہوگا جس میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم 25نومبر کو ہند روانہ ہوگی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: